مزید خبریں

جدہ: احسن اقبال اورامیرمقام کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عید ملن میں شرکت

جدہ میں عیدالفطرکے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ںواز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی جنرل سکرٹری ملک منظور اعوان کی زیرِ صدارت مقامی ہوٹل میں شاندارعید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر پلاننگ و ترقیات احسن اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی انجنئیر امیر مقام نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اورعوام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے وفاقی وزیر پلاننگ و ترقیات احسن اقبال نےکہا کہ بیرونی طاقتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں اور اس کے لئے عمران خان ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ ملک کی معشیت کو تباہ کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کونہ صرف معاشی بحران سے دوچار کیا بلکہ آئینی بحران بھی عمران خان کی وجہ سے ہی ہے. انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے اور نوجوان نسل کو گمراہ کر کے اپنی انا کی تسکین اور سیاسی مفادات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور تأثر یہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے مسلم لیگ کے اقتدار میں سی پیک سمیت کئی بجلی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی کی مثال ایسی چٹان ہے جو ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہی ہے. عمران حکومت نے جب معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا اس معیشت کو بھی بہتر کرنے میں سعودی حکومت ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے. احسن اقبال نے کہا کہ جو اوورسیز پاکستانی اپنی ترسیلات پاکستان بھیج رہے ہیں وہ پاکستان کو چلانے کے لیے آکسیجن کا کام دیتا ہے. ہم اورسیز پاکستانیوں کے جزبہ کو سلام کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ عمران حکومت احسن اقبال پر ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی. تقریب سے رانا خالد اکرم، رانا اشرف، ظفر اقبال اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔