مزید خبریں

جدہ: سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر احسن اقبال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماؤں جن میں مرکزی سینئیر نائب صدر خالد اکرم رانا اور مرکزی جنرل سیکریٹری ملک منظور حسین ایوان نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔ وفود میں کوآرڈینیٹر مرزا محمد الطاف، مسعود احمد پوری ، یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ یعقوب، ریاض ریجن کے صدر فرحان الحق کیانی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر حافظ امان اللہ ایڈووکیٹ، سرپرست آعلیٰ رانا اشرف، چوہدری عبدالمجيد گجر، رانا خادم حسین، سردارشعیب، زاہد بٹ ، نعیم اعظم مغل ،راجہ کمال اورکثیرتعداد میں دیگر عہداداران و کارکنان نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی پرمبارکباد دی اور کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت ہی وہ واحد قیادت ہے جس کی بدولت پاکستان سے مختلف بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں ہمیشہ پاکستان نے ترقی کی راہیں ہموار کی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ قائد محمد میاں نواز شریف نے سعودی عرب میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جو پاکستان مسلم لیگ ن اور ملک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہر مشکل دور میں مسلم لیگ ن پاکستانی اوورسیز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔