مزید خبریں

سافٹ ڈرنک کے طبی نقصانات

میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک کے استعمال اور طبی نقصانات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں نئے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شکر کی بہتات اور مسلسل استعمال سے بدن میں 45 مضر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔
ان مشروبات میں سوڈا والی سافٹ ڈرنک اور ڈبہ بند پھلوں کے رس بھی شامل ہیں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ مشروبات میں بالخصوص شکر کی وجہ سے 45 اقسام کی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی نقصاندہ ہوسکتی ہے۔
سب سے پہلے سافٹ ڈرنک وزن بڑھاتی ہیں۔ دوم اس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور قبل ازوقت موت کا خطرہ 4 فیصد تک قریب آجاتا ہے۔ پھر دس کیفیات بڑھ جاتی ہیں جن میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، فالج، چھاتی، پروسٹیٹ اور لبلبے کے سرطان وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن دیگر جان لیوا کیفیات میں دمہ، دانتوں کی بوسیدگی، ڈپریشن بھی شامل ہیں۔