مزید خبریں

چاولوں کا زردہ دس افراد کے لیے

اجزاء: سیلا چاول تین پیالی (چھ سال گھنٹے کے لیے بھگو دیں) چینی ڈھائی پیالی، پستے دس عدد (چھیل کر باریک کاٹ لیں) دودھ ایک پیالی، بادام دس عدد (چھیل کر باریک کاٹ لیں) رنگین اشرفیاں چند عدد (دوٹکڑے کر لیں)، گھی ایک پیالی، زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ، پانی۔
ترکیب: ایک بڑی دیگچی میں خوب ڈھیر سارا پانی گرم کریں، جب کھولنے لگے تو بھیگے ہوئے چاول دو لونگیں اور تین الائچیاں ڈال دیں چاول جب دو کنی ابل جائیں تو چھلنی کے ذریعے پانی نکال دیں۔ تھوڑی دیر چھلنی میںہی رہنے دیں تا کہ اچھی طرح پانی خشک ہو جائے۔ اب ابلے ہوئے چاول ایک تسلے میں ڈال کر زردے کا رنگ اور دودھ ملائیں سارا میوہ اور چینی ملا دیں۔ اشرفیاں بھی ملا دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کریں الائچی اور لونگ ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو چاول ڈال دیں۔ لکڑی کے چمچ سے تھوڑا سا چلا کر ڈھکن ڈھانک کر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر رکھ کر پھچ دیگچی کو توے کے اوپر رکھ دیں تھوڑی دیر تیز آنچ پھر ہلکی کر دیں۔