مزید خبریں

چہرے نکھار کے لیے

ایک پائو تازہ پودینہ لے کر اس کا رس نکالیں اور کسی کولڈ کریم کی شیشی کی ساری کریم نکال کر کسی پیالے میں ڈال کر آہستہ آہستہ پودینے کا رس ڈال کر پھینٹیں۔ جب جھاگ دار کریم بن جائے تو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھو کر ٹھنڈے پانی کی پھوار لیں۔ ہفتہ میں دوبار یہ عمل کریں۔ چہرے کا رنگ نکھر آئے گا۔
چہرے کی جھریوں سے نجات
ہر روز ایک تولہ گرم پانی میں بھگو کر اور نچوڑ کر رات کو سونے سے پہلے دو گھنٹے چہرے پر رکھا جائے تو بڑھاپے تک جھریاں نہیں پڑتیں۔
سر کی خشکی
مہینے میں ایک بار زیتون کے تیل میں دو حصے تیل ایک حصہ لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح سر کی مالش کریں۔ اس کے بعد سر دھو لیں۔ اس سے خشکی دور ہو جائے گی۔
کیل اور مہاسے
مولی کے پتوں کا رس رات کو سوتے وقت لگائیں۔ ایک ہفتے میں مہاسے غائب ہو جائیں گے۔
جامن کی گھٹلی گھس کر کیل پر لگائیں، کیل ختم ہو جائیں گے۔
دودھ کی بالائی کے ساتھ جائفل گھس کر لگائیں، مہاسے ختم ہو جائیں گے۔