مزید خبریں

مضافر(چھ افراد کے لیے)

اجزاء: سویاں دو پیالی توڑلیں، پھیکا کھویا ایک پیالی، تازہ دودھ دو پیالی، لونگ چار عدد، چھوٹی الائچی چھ عدد، پستے چھ عدد (چھلے اور باریک کٹے ہوئے) زعفران یا زردے کا رنگ تھوڑا سا، بادام چھ عدد (چھلے اور باریک کٹے ہوئے) گھی ڈیڑھ پیالی، چینی دو پیالی۔
ترکیب: ایک دیگچی میں آدھا پیالی گھی ڈال کر گرم کریں پھر سویاں ڈال کر بھون لیں، جب ذرا سی لال ہونے لگیں تو کھویا ڈال دیں۔ پانچ منٹ بھون کر اتار لیں۔ ایک کڑاہی میں باقی گھی ڈال کر گرم کریں پھر الائچی اور لونگ ڈال دیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو پستے بادام ڈال کر تل لیں پھر چینی ڈال دیں جب شیرہ بننے لگے تو بھنی ہوئی سویاں ڈال دیں پھر بھوکر دودھ اور زعفران یا زردے کا رنگ ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ جب گھی اوپر آنے لگے تو چولھا بند کر دیں۔ اس طرح کے میٹھے کو بالائی یا تازہ کریم کے ساتھ پیش کریں۔