مزید خبریں

پاک قطر تکافل نے 2022کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے ممتاز اسلامی مالیاتی ادارے پاک قطر تکافل گروپ نے اپنی کمپنیوں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کے 31دسمبر 2022کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے۔ پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین شیخ علی بن عبداللہ بن تھانی التھانی کی زیرِ صدارت بورڈ کی میٹنگز میں مالی سال 2022کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی اور سال 2023کیلئے گروپ کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میںبورڈ ڈائریکٹرز نے شرکت کی جن میں عبدالباسط احمد الشیبی،علی ابراہیم ال عبدالغنی،سید گُل، محمد اویس انصاری، زاہد حسین اعوان، فرخ وی جنیدی اور کامران سلیم شامل ہیں۔ پاک قطر تکافل گروپ نے 2022میں 11.44ارب روپے کا مجموعی ٹرن اوور حاصل کیا۔گروپ کے شیئر ہولڈر فنڈنے بعد ازٹیکس 207ملین روپے کا خالص مجموعی منافع حاصل کیا، جبکہ شرکاء کے تکافل فنڈ (وقف فنڈ) نے سال 2022کے دوران 151ملین روپے کا خالص مستحکم سرپلس حاصل کیا۔ملک میں شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کے باوجود پاک قطر تکافل گروپ کی اوسط نمو9.6فیصد رہی۔ پاک قطر فیملی تکافل نے تمام چیلنجز کے باوجود 184ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.14روپے فی شیئر رہی۔ کمپنی کا مجموعی ٹرن اوور10.2ارب روپے رہا جبکہ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام مجموعی اثاثے 33ارب روپے رہے۔ پاک قطر جنرل تکافل نے80ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ۔