مزید خبریں

حافظ نعیم الرحمن مزدوروں کے لیے امید کی کرن ہیں

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کی دیرینہ روایت کے مطابق افطارڈنرکے عنوان سے پروگرام کا انعقادادارہ نورحق میں کیاگیا جس میں حسب دستور محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔پروگرام کے مہمان خصوصی الخدمت کراچی کے سی ای او نویدعلی بیگ تھے۔ دیگر مقررین میں سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی نجیب ایوبی کے علاوہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ظفرخان ، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان، سینئر نائب صدرصغیراحمد انصاری، نائب صدر محمد خالق عثمانی، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نیشنل لیبر فیڈریشن لانڈھی کورنگی انڈسٹریل ایریا یونٹ کے صدرشہادت
علی، سائٹ انڈسٹریل ایریا یونٹ کے صدر اسرار احمد سواتی، نیشنل لیبر فیڈریشن خیبرپختونخوا کے رہنما رحمت اللہ بھی شریک تھے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال نے انجام دیے۔ تقریب میں شہر کے محنت کشوں، ملحقہ یونینز کے ذمہ داران اور NLF کراچی کے کارکنان نے شرکت تھی۔ تقریب میں یوم بدرکے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس معرکے کی یاد تازہ کی کہ جس کا تذکرہ رہتی دنیا تک اہل ایمان کے قلوب میں ایمان کی حرارت میں اضافہ کرتا رہے گا۔ اس پہلے معرکے میں مٹھی بھر اور نہتے مسلمانوںنے محض اللہ کی مدد سے کثیرتعدادمخالفین پر شاندار فتح حاصل کی تھی۔یہ واقعہ محنت کشوں کے لیے بھی امید کی
کرن ہے اورانہیں یہ سبق دیتاہے کہ ہرطرح کے حالات میں سینہ سپر رہنا اورحالات کا مقابلہ کرنا ہے وسائل اورتعداد کی کثرت کامیابی کی وجہ نہیں بن سکتی بلکہ فتح و کامیابی صرف اللہ کی مددہی سے ممکن ہے۔ اس کے لیے اللہ کے بھروسے پر متحد ہوکرایک امیرکی قیادت میں بھرپور جدوجہدکرنا لازمی شرط ہے۔ قرآن مجید نے ایسے ہی لوگوں کو خوشخبری دی ہے۔ ’’دل شکستہ نہ ہواورغم نہ کرو،تم ہی غالب رہوگے اگرتم مومن ہو‘‘۔ معرکہ بدرمحنت کشوں کویہ پیغام دیتاہے کہ اگر صاحبان ایمان اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں تو ظلم کو شکست فاش ہوگی اورمحنت کشوں کے دن ضرور بدلیں گے۔ مقررین نے بلدیاتی الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کو شہر کے محنت کشوں کے لیے اُمیدکی کرن قرار دیا۔