مزید خبریں

جدہ: قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے ائیرسیال کی پہلی فلائٹ کا استقبال کیا

پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال کی پہلی پرواز لاہورسے 180 مسافروں کو لے کربدھ کو جدہ پہنچی تو شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے اے آئی اے) کے نارتھ ٹرمینل پرقونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ پاکستان قونصلیٹ جنرل کے دیگرافسران اورایئرسیال کی انتظامیہ کے حکام، کنٹری مینجر ایئرسیال شاکر فاروقی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے،بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید نے ایئر سیال کو معاونت فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ نئے ائیرلائن دونوں برادران ملکوں کے درمیان روابط میں مزید اضافہ کرے گی ، جس سے زیادہ تعاون کی راہیں ہموار ہونگی اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی عمرہ زائرین اور تارکین وطن کو بہتر سفری سہولت بھی میسر ہوگی-کنٹری مینجر ایئرسیال شاکر فاروقی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائینگی،اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے لیے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے،اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں، اس موقع پر سید ریاض بخاری,چوہدری اکرم گجر, میاں رضوان الحق, اظہر وڑائچ بور فلائٹ کے ہمراہ سیالکوٹ سے آئے ہوئے آعلیٰ انتظامی کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
ایئر سیال کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 2017 میں شروع کیا اور دسمبر 2020 میں کام کرنا شروع کیا۔ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں کو مشرق وسطیٰ اور یورپ کی منزلوں سے جوڑتی ہوئی اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلاتی ہے۔
اس کی پہلی پرواز کا جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔
اس کو [پاک سعودی] دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے، ماجد نے ایئر سیال کو تعاون اور مہمان نوازی فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی ایئر لائن دونوں برادر ممالک کے درمیان رابطوں کو بڑھا دے گی، مزید تعاون اور تجارت میں اضافہ کی راہ ہموار کرنا،” بیان میں کہا گیا۔
ایئر سیال کا آغاز سیالکوٹ کی تاجر برادری کی اجتماعی کوشش کے طور پر کیا گیا۔ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں واقع یہ شہر ملک میں کاٹیج انڈسٹریز کا مرکز ہے اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ معیار کے کھیلوں کے سامان اور جراحی کے آلات بنانے کے لیے مانا جاتا ہے۔
ایئر لائن نے مملکت میں ایک اسٹریٹجک منزل کا بھی انتخاب کیا ہے کیونکہ جدہ نہ صرف ایک بڑا تجارتی مرکز ہے بلکہ اسلامی مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کی سیر کرنے کے خواہشمند زائرین کے لیے گیٹ وے کا کام بھی کرتا ہے۔
دریں اثناء پروازوں کے آغازاورجدہ آمد کی خوشی میں جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات سید ریاض حسین بخاری نے بار بی کیو نائٹ ریسٹورنٹ میں رات 1 بجے ایک کا اہتمام کیا۔ جس میں قونصل جنرل خالد مجید، ساجد منظورڈائریکٹر جنرل حج پاکستان، سید حمزہ سلیم گیلانی پریس قونصلر، سعید بسرا ڈائریکٹر ائیرسیال، شاکر کنٹری منیجر، معظم سیلزمنیجر، پاکستانی کمیونٹی کے معزز شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور پی این ایس فورم کے معزز ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔