مزید خبریں

نومنتخب صدرنعیم دلدارکی جانب سے یوتھ ونگ کےاعزازمیں ُپروقارتقریب

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض شرقیہ کے نو منتخب صدر نعیم دلدار کی جانب سے یوتھ ونگ کے اعزاز میں ایک ُپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض ریجن کے صدرفرحان الحق کیانی کی۔ جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما راجہ یعقوب اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوتھ میڈیا ٹیم YMT سعودی عرب کے مرکزی صدر انجینئر راجہ عابد تھے تقریب میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی قیادت کا والہانہ انداز میں استقبال کیا شرقیہ ریاض کے نئے منتخب ہونے والے صدر نعیم دلدار کو مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یوتھ ونگ کی مضبوطی اور پارٹی کے بیانئے کو اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں تک پہنچائیں گے تقریب میں مہمان خصوصی راجہ یعقوب ، انجینئر راجہ عابد سمیت صدر ریاض ریجن فرحان الحق کیانی، جنرل سیکرٹری خیبر پختون خواہ چیپٹر جاوید اشفاق گجر، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری YMT سید افراز باچا ، چیئرمین یوتھ ونگ ریاض ریجن ملک مکرم نصیر آعوان، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ چوہدری صارم ، سینیئر نائب صدر میاں کلیم ، نائب صدر انجینئر تنویر، نائب صدر نوید گوندل سمیت یوتھ کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران راجہ عابد نے یوتھ ونگ کی پارٹی کے ساتھ مضبوط وابستگی اور مسلسل قربانیوں کو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیئے رضاکارانہ طور پر خدمت کرنے پر زور دیا مہمان خصوصی راجہ یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پورے سعودی عرب میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے جو پارٹی کی مضبوطی میں دن رات کوشاں ہے انشا اللہ بہت جلد مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد خان کی ہدایت کے مطابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب حافظ امان اللہ اور باقی تمام سینیئر قیادت کی مشاورت سے سعودی عرب کے ہر شہر میں یوتھ ونگ کو مکمل کر کے حقدار اور محنتی کارکنوں کو ان کے عہدوں سے نوازا جائے گا راجہ یعقوب نے کہا کہ ہمارا مشن دیار غیر پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اپنی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جس کیلئے ہم سفارتخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔