مزید خبریں

بھٹو کی 44 ویں برسی کل منائی جائے گی‘ سندھ میں عام تعطیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی44 ویں برسی کل ملک بھر میں منائی جائے گی،4 اپریل کو حکومت سندھ نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی44 ویں برسی پرگڑھی خدابخش میں مرکزی تقریب رمضان المبارک کے باعث منسوخ کی ہے۔ برسی کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات ہوںگی، جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی، قرآن خوانی کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی کے بانی و ملک کو ایٹمی پروگرام کی بنیاد، مغربی استعمار کے خلاف اسلامی ممالک کا اتحاد، پاکستان کے متفقہ آئین کی تشکیل ان کے وہ کارنامے ہیں جو انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔