مزید خبریں

پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کر سکتا ہے،عمیس عزیز

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم عمیس عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کر سکتا ہے۔طبقاتی نظام تعلیم نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت تعلیم کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کرے۔ آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ افراد نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو تباہی سے بچا سکتا ہے قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے،حکومت امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار بنائے،غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں نظام تعلیم کو درست کرنا ہوگا۔لارڈ میکالے کا نظام تعلیم فرسودہ ہوچکا ہے۔ہمیں اپنے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے وابستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسکول تعلیم کے تجارت خلاف جہاد کریں۔مہنگائی اور غربت کے دور میں والدین کو اپنے بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔مہنگی تعلیم نے غریبوں کے بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک کر دیا ہے۔،جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہے،نیو جنریشن ہمار ااثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو آگے لاکر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے۔