مزید خبریں

اسلامی جمعیت طالبات کے تحت لیڈرشپ ٹریننگ کیمپ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طالبات کے تحت ذمے داران کے لیے ایک روزہ”لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ”کا انعقاد المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہواجس میں فیصل آباد کے تمام ذمے داران نے شرکت کی۔ کیمپ میں ذمے داران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلیے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔رکن جماعت سعدیہ عبد الخالق نے کہا کہ ہماری ذمے داری کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذات کو اس عالمگیر مقصد کے لیے قربان کر دیں۔ عظیم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ذمے داری کا صحیح ادارک ہونا لازم ہے۔ہمیں انبیاء کے مشن کا وارث بنایا گیا ہیاس لیے ہماری زندگی کا ہر کام اللہ کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔رکن جمعیت خنساء عرفان صاحبہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے انقلاب کے مراکز ہیں آج کی تعلیم نے نوجوانوں کو اصل مقصد سے ہٹا کر ڈگریوں کے حصول کے پیچھے لگا دیا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو ان کے اصل مقصد کی طرف واپس لانا ہے۔ڈاکٹر ام کلثوم نے کہا اللہ کے رستے میں چلنے والوں کو مشکلات کے باوجود کبھی پریشان نہیں دیکھا گیا۔ وہ ہمیشہ اس رستے میں قربان ہو کر مطمئن رہتے ہیں۔مشکلات ضرور آئیں گی لیکن مقصد کی لگن سب کچھ آسان کر دے گی۔ سابقہ رکن جمعیت عروہ بتول صاحبہ نے ذمے داران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس نے وقت کا حق پہچان لیا اس نے زندگی کی حقیقت پالی۔ اللہ پر توکل اور واضح نصب العین کے ساتھ حقیقت پسندی کی بنیاد پر اپنے وقت کی پلاننگ کریں۔