مزید خبریں

پاک قطرجنرل تکافل کا تکافل بازار کے ساتھ معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل نے تکافل بازار کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد شریعہ کے مطابق مصنوعات کی تشہیراور پیش کش کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسٹمر ہینڈلنگ کے سفر کو آسان بناناہے۔ اس شراکت داری سے پاک قطرجنرل تکافل اپنی مصنوعات کو شریعہ کے مطابق توسیع دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکے گی۔ تکافل بازار ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو متعدد کمپنیوں کی تکافل مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کرتاہے۔ تکافل بازار کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاک قطرجنرل تکافل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان صارفین تک رسائی حاصل کرسکتی ہے جو اس سے پہلے اس کی مصنوعات کے بارے میں نہیں جانتے۔معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب ذیشان اور تکافل بازار کے شریک بانی مصطفی رحمان اور حسن آر محمدی نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر پاک قطرجنرل تکافل کے ہیڈ آف آپریشنزمحمد رضا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب ذیشان نے کہاکہ ہم اپنے صارفین کو جدید اور جامع جنرل تکافل مصنوعات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔