مزید خبریں

ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کیلیے پاکستان کا جرمنی سے معاہدہ

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر بدھ کو دستخط کیے گئے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنزاسٹیفن زوٹونگ نے ایل او آئی پر دستخط کیے۔ اس ایل او آئی کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنر مند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے تعاون کریں گے۔ سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی پاکستان اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔