مزید خبریں

حکومت اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پی پی113کے امیرڈاکٹر بشیراحمد صدیقی ، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، امیدوار پی پی 113 میاں عبدالستاربیگا نے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہو رہی حکومت فوری طور پر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ عام آدمی کم از کم دو وقت کی روٹی کھا سکے۔ جماعت اسلامی ہی عوام کی اصل آواز اور امید ہے عوام ہمیں منڈیٹ دیں ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی رہ پر گامزن کر سکتے ہیں ملک میں اللہ کا قانون ہو گا تو ہر فرد پر سکون ہو گا۔رہنمائوں نے کہا کہ دجالی نظام کے علمبردار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے دنیا کی معیشت کو کنٹرول کرتے ہیں یہ سات عالمی بدمعاش ہیں جنہوں نے سودی نظام کے ذریعہ پوری دنیا میں انسانوں کو اپنا غلام بنایا ہے ہم آزاد نہیں ہیں ہماری معیشت، تعلیمی ادارے اور سیاست ان کے قبضے میں ہے ہمارے ملک میں آج کون وزیر اعظم ہو گا؟ اور20 سال بعد کون وزیر اعظم ہو گا یہی بین الاقوامی ادارے فیصلہ کرتے ہیں یہ صرف مسجد میں رہتے ہوئے اللہ اللہ کرنے کے خلاف نہیں ہیں یہ اسلام کے سیاسی نظام کے خلاف ہیں یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دئیے گئے اصولوں کی نفی کرتے ہیں اور اس کے مقابلے میں ایک نظام دیتے ہیں ہیں دنیا میں ساری مشکلات اور بدامنی اس استحصالی نظام کی وجہ سے ہے عالمی منظرنامہ بتا رہا ہے ان کے نظام کو شکست ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں ہے۔میاں عبدالستاربیگا نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ ٹرائیکا کا ہر محاذ پر مقابلہ کرئے گی ان تین جماعتوں نے ہر پاکستانی کے ہاتھ میں آئی ایم ایف کے قرضوں کی ہتھکڑیاں ڈالی ہیں اور آنے والی کئی نسلوں کو مقروض بنایا ہے یہی مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی اب بھی عدالتوں، نیب اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔