مزید خبریں

“ہنرمند پاسپورٹ” کے اجرا کے منصوبے کی تعارفی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) ، عالمی ادارہ محنت (ILO) پاکستان، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC)، حکومت پاکستان، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) اور پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF) کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لیے “ہنرمند پاسپورٹ” کے اجراکے منصوبہ Piloting National Skills Passport in Pakistan (NSP) کی تعارفی تقریب کے دوران اسرار ایوبی، ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان، عالمی ادارہ محنت (ILO) پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیئر تھامس کو پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ (We Trust) پاکستان کا جریدہ ماہنامہ الکاسب کراچی پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ILO پاکستان کے سینئر پروگرام افسر سید صغیر بخاری، روزنامہ جسارت کراچی کے صفحہ محنت کے انچارج قاضی سراج العابدین اور معروف صنعت کار رہنمامجید عزیز بھی موجود ہیں۔