مزید خبریں

راشد نسیم، وقاص جعفری، حسین محنتی آج تربیت گاہ امید واران سے خطاب کرینگے

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ شعبہ تربیت کے تحت قبا آڈیٹوریم میںجاری 2 روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکنیت کے شرکا سے دوسرے روز اتوار کو مرکزی نائب امیر راشد نسیم، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری، مفتی عطا الرحمن، مفتی اشتیاق احمد حجازی اور ناظم شعبہ مفتی آفتاب احمد ملک خطاب کریں گے۔ ناظم تربیت گاہ مفتی عرفان عادل کے مطابق 2 روزہ تربیت گاہ میں سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شریک ہیں۔