مزید خبریں

حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، راشد نسیم

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پی پی پی اور فوجی حکومتیں سالہاسال تخت اسلام آباد پر قابض رہیں مگر ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ملک میں حکمرانوں کی جائداد اور دولت میں اضافہ ہوتا ہے ، غریب روٹی کے لیے ترستا ہے۔ ملک کے چند بڑوں کی جائدادیں نیلام کر دی جائیں تو ملک کا سار ا قرض اترجائے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راشد نسیم نے کہا کہ ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوگئی تو حکمران کی ملکیت میں اضافہ نہیں کمی ہوسکتی ہے ۔ خلفا راشدین رضی اللہ عنہم کی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملک میں خلافت کا نظام قائم ہو تاکہ دولت کی منصفانہ تقسیم اور قانون کی بالا دستی قائم ہوسکے ۔