مزید خبریں

رضاربانی ایجنڈے میںدہشت گردی کامسئلہ شامل نہ کرنے پر برہم

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث کے لیے منتخب7 عنوانات پر سوالات اٹھا دیے۔ایجنڈے پر موجود 7نکات میں دہشت گردی کا مسئلہ شامل نہیں کیا گیا اس کو شامل ہونا چاہیے تھا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ دہشت گردی ایسا مسئلہ نہیں کہ اس پر ایوان میں بحث ہو‘ کے پی کے میں دہشتگردی سے لہو بہہ رہا ہے مگر مشترکہ اجلاس کے نزدیک اس کی ضرورت ہی نہیں کے پی کے کے رکن علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز کیوں جاری نہیں کیے گئے اس پر وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ میاں رضا ربانی کی تجویز درست ہے دہشت گردی کے معاملے پر بحث ہوگی۔