مزید خبریں

انٹرنیشنل فونڈری کانگریس 14 فروری سے شروع ہوگا

فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) 2روزہ انٹرنیشنل فونڈری کانگریس وایگزی بیشن 14و15فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی جو مستقبل میں پاکستان کی فونڈری کی صنعت کی سمت کا تعین کرے گی۔پاکستان فونڈری ایسوس ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم قادری نے بتایا کہ اس وقت فونڈری کا شعبہ پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے اسلئے اگر ہم نے برآمدات میں جانے کا فیصلہ نہ کیا تو یہ شعبہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور اس سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی منڈیوں میں جانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔