مزید خبریں

یو بی جی کا ترکی اور شام میں ہولناک تباہی پرشدید غم کا اظہا ر

کراچی ( کامرس رپورٹر) چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)شہزاد علی ملک،صدر زبیر طفیل، چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب، سیکریٹری جنرل سندھ ریجن حنیف گوہر، مرکزی ترجمان گلزارفیروز،سابق سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی مظہرعلی ناصر اور یو بی جی کے دیگر رہنماؤں اور اراکین نے ترکی اور شام میں زلزلوں سے ہونے والی تباہی اور بڑی تعداد میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اپنے جذبات، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ترکی اور شامی عوام اور انفراسٹرکچر تباہ ہونے کو تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے اور انسانی المیے کے بڑے پیمانے پر منظر عام پر آنے سے پاکستانی عوام کا دل ٹوٹ سا گیا ہے کیونکہ دونوں نہ صرف برادر بلکہ اسلامی ممالک بھی ہیں۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ترک اور شامی عوام کو ریسکیو کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو کہ منجمد موسم میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو کہ ہنگامی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔