مزید خبریں

ابھی تکمیل باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی کچھ اور کرنا ہے

جمعیت کے تیار کردہ افراد
جمعیت نے پاکستان اور بین الاقوامی دنیا کو ایسے تربیت یافتہ افراد دئیے ہیں جنہوں نے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور دوسری طرف انسانیت کی تعمیر کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان، کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر)، عبدالملک مجاہد (امریکہ)، پروفیسر خورشید (ماہر.معیشیت)، مجیب الرحمان شامی (صحافت)،میاں عبدالشکور (الخدمت فاونڈیشن)، شفیع نقی جامی BBC حفیظ اللہ نیازی،سراج الحق (امیر جماعت اسلامی پاکستان)،لیاقت بلوچ، قمر زمان کائرہ، احسن اقبال اور ایسے سینکڑوں اور ہزاروں افراد نے جنہوں نے جمیعت کی تربیت کے نتیجہ میں اس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے
جمعیت کی سرگرمیاں :اسلامی جمعیت طلبہ دنیاوی، دینی، تعلیمی، سیاسی، سماجی اور مثپت تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کی خدمت میں مصروف عمل ہے… جمعیت کی مقبول عام سرگرمیوں میں دروس قرآن، قرآن کلاسز، مفت ٹیوشن سنٹر، اسکالرشپ پروگرامز،فہم دین کیمپس، کرئیر پلاننگ شیشن، کانفرنسز و سیمینارز،کتب میلے، ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام، ایجوکیشن ایکسپوز، ایجوکیشن میگا فیسٹولز، اسٹدی و تفریحی ٹورز، اسپورٹس گالا و اسپورٹس لیگز، ویلکم پارٹیز، استقبالیہ وغیرہ شامل ہیں۔
گزشتہ ایک دہائی میں جمعیت کے مقبول عام مہمات میں تعمیر کرو سب مل کر پاکستان کی، ہم ہیں روشن مستقبل، ہم ایک زندہ قوم ہیں، عزم عالیشان ہے ہمارا پاکستان، تعلیم سے تعمیر، آؤ بنائیں پاکستان شامل ہیں۔ انسانیت کی تعمیر اور طلبہ کی خدمت کا یہ لازوال سفر اپنی پوری آب و تاب سے جا ری و ساری ہے۔ جمعیت پاکستان کے باشعور طلبہ سے یہ گزارش کر رہی ہے کہ آئیے اپنی اہمیت کو پہچانیے اور اپنی صلاحیتوں کو اللہ رب العالمین کی امانت سمجھتے ہو پاکستان کے استحکام اور اس کی تعمیر و ترقی میں استعمال کیجئے تاکہ ہمارا یہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک امت مسلمہ کی قیادت کرکے جدید ترقی یافتہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بن سکے کیونکہ پاکستان کے حصول کے مقصد کی تکمیل ابھی باقی ہے۔