مزید خبریں

کندھکوٹ،پیٹرول پمپ سے ٹینکرڈرائیور،کلینر اغوا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ پیٹرول پمپ پر تیل دینے والے ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کی جانب سے 8 گھنٹوں میں ڈرامائی انداز میں دونوں کو خیر شاہ کے علاقے میں مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ ،کوئی بھی ڈاکو گرفتار نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود میں پمپ پر تیل دینے والے آئل ٹینکر کو روک کر مسلح افراد نے ڈرائیور محمد علی منگی اور کلینر قمرالدین پھوڑ کو اغوا کرکے لے گئے۔ کچھ ہی گھنٹوں میں دونوں مغویوں کو خیر شاہ کے علاقے میں سے ڈرامائی انداز میں بازیاب کرا لیا۔ پولیس کی جانب سے مقابلے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد کے اغوا کا پتا چلتے ہی ایس ایس پی عرفان علی سموں نے ضلع کی نفری کو خیرشاہ کے علاقے میں آپریشن کی ہدایت کی۔ پولیس آپریشن کر کے 8 گھنٹوں میں دونوں مغویوں کو بازیاب کروا کے آئل ٹینکر بھی برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد کو ڈیل کے تحت آزاد کرنے پر بازیابی عمل میں آئی ہے۔