مزید خبریں

سکھر،علامہ ڈاکٹرخالد محمود سومروقتل کیس کی سماعت15 فروری تک ملتوی

سکھر (نمائندہ جسارت)جے یو آئی کے مقتول رہنماء علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی، ترجمان جمعیت علما اسلام ضلع سکھر قاری لیاقت علی مغل کے بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر مولانا خالد محمود سومرو قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج عبدالرحمن قاضی کے ہوئی ، عدالت میں فریادی فریق مولانا طاہر محمود سومرو، مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ عبدالحمید مہر، وکیل اطہر عباس سولنگی، پراسیکیوٹر عبدالحلیم قریشی و دیگر پیش ہوئے ،جبکہ عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا پیش نہ ہوئے، عدالت نے شہید ڈاکٹر خالد قتل کیس کی سماعت بغیر سماعت کے 15 فروری تک ملتوی کردی،بعد از سماعت کارکنان سے گفتگو کے دوران جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے۔