مزید خبریں

ٹنڈو الٰہیار ، ٹریفک پولیس کی غفلت ، شہر میں بدترین ٹریفک جام

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن اینٹی انکروچمنٹ فورس کی غفلت، ٹنڈوالہیار شہر میں تجارتی مراکز و اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بنا گیا، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، تجاوزات و غیر قانونی قائم موٹر سائیکل اسٹاپ اور دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے بلند و بانگ دعوئوں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے قیام کے باوجود شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل پایا ہے، تجارتی و کاروباری مراکز سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ، تجاوزات قائم کے باعث شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز مارکیٹ ایریا ، موج دریا روڈ ، چمبٹر روڈ ، نصر پور روڈ، شاہی بازار، حید رآباد روڈ ، میر پور خاص روڈ ،سمیت شہر کے اکثر علاقوں مین ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور تجارتی مراکز میں خریداری کے لیے آنے والوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں کی سڑکوں پر قائم تجاوزات میو نسپل کمیٹی کی جانب سے کچی و پکی پڑی کی فیس اہم وجہ ، بلدیاتی ملازمین اور ٹھیکدار کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا ہے ٹریفک اہلکار اور بلدیاتی ملازمین معاونت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے کمشنر حید رآباد ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار، ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار ایس ایچ او اینٹی انکروجمنٹ ٹنڈوالہیار ایس ایس پی ٹنڈوالہیار اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا کے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرکے شہریوں کو دہرے عذاب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔