مزید خبریں

مودی نے فوج پر آر ایس ایس کی پالیسی مسلط کی ، سابق فوجیوں کا انکشاف

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سابق فوجیوں نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار فوج پر آر ایس ایس کی پالیسی مسلط کررہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمان راہول گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران سابق فوجیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ویر اسکیم پر نریندر مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وزارت داخلہ نے فوج پر مسلط کیا تھا۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم کے حوالے سے ہمیں سنیئر افسران نے بتایا کہ اس کے تحت ایک ہزار شہریوں کو ہتھیاروں کی تربیت دی جارہی ہے اور انھیں فوج کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ راہول نے مزید کہاکہ اس خیال کے پیچھے اجیت دوول ہے۔ مودی کی تقریر میں اگنی ویر اسکیم کا صرف ایک بار ذکر ہوا اور بے روزگاری اور مہنگائی کا تو کوئی ذکر ہی نہیں ہوا۔ راہول گاندھی نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرپشن، بے روزگاری اور بدامنی کے ذمے دار مودی ہیں۔دوسری جانب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت ذات پات سے متعلق دیے گئے بیان پر زیر عتاب آگئے۔ انہوں نے ممبئی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندو مذہب میں ذات پات کے نظام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھگوان کے نزدیک سب برابر ہیں۔ ذات برادری اور فرقوں کا نظام پنڈتوں نے بنایا ہے جو کہ غلط ہے۔ اس بیان پر برہمنوں نے ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔