مزید خبریں

سعودی عرب اور بھارت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور بھارت نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔ سعودی عرب میں کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کی نظریں وژن 2030 کے تحت مزید تکنیکی تعاون پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونی کارنز اور ٹیک اسٹارٹ اپس پر مشتمل بھارتی وفد دوسری لیپ ٹیک کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہے۔ 9 فروری تک جاری رہنے والی ٹیک کانفرنس میں ایک لاکھ سے زیادہ ماہرین شرکت کریں گے۔