مزید خبریں

حادثات اورواقعات میں خاتون سمیت6افرادجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے ،پاپوش نگر قبرستان اور بنارس ندی سے مقتول کے جسم کے انسانی اعضاء ملے ، دیگر واقعات میں خواتین سمیت6فراد زخمی ہوئے ۔زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نورانی بستی میں گھریلوں جھگڑے کے دوران حقیقی بیٹے نے اپنی ماں 48 سالہ نسرین زوجہ لیاقت کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں الکرم فیکٹری کے قریب سے 11سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع پر پولیس اورریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،جہاں مقتول کی شناخت 11 سالہ حاکم سعیدولد سردا ر خان کے نام سے ہوئی ۔ شارع نور جہاں تھانے کی حدود شاہ نواز بھٹو کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے ایک خاتون کی گلا دبا کر خاتون کو قتل کر دیاگیا۔ نیوکراچی سیکٹر6/Bمیں واقع صدیق آبادقبرستان میں لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم شخص کی جلی ہوئی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔