مزید خبریں

لانڈھی کھڈی ایریا کورنگی میں سیوریج سسٹم کی درستگی

کراچی۔یونین کونسل نمبر دو لانڈھی ٹاؤن کے علاقے کھڈی ایریا میں سیوریج سسٹم کی تباہ حالی پر گٹر کاگندا پانی پورے علاقے میں جمع ہوگیا جس کی وجہ سے مین کھڈی بازار اور اطراف کی گلیوں میں گٹر کا گندا پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے علاقے کی عوام کا جینا دوبھر ہوگیا۔جماعت اسلامی یوسی 2 کے چیئرمین محمد قاسم خان نے واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے رجوع کیا جس پر ایک سیکشن اور راڈنگ مشین کی گاڑی بھیجی گئی۔ چیئرمین محمد قاسم خان نے وائس چیئرمین شاہنواز جمال کو ہدایت کی کہ وہ راڈینگ مشین کے ذریعے سیوریج سسٹم کو درست کرائیں۔ وائس چیئرمین شاہنواز جمال کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرا ئیں ۔ شاہنوا ز جمال نے جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار سجاد تنولی کے ہمراہ سیوریج سسٹم کو درست کرایا اور راڈینگ مشین سے بند لائنوں کو کھولا گیا۔عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘سیوریج لائن کی درستگی پر انور جمال انصاری،جمال کامل انصاری اور سابق کونسلر نور العین انصاری نے یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ، وائس چیئرمین شاہنواز جمال ،وارڈ کونسلر محمد ارشدسے تشکر کا اظہار کیا ہے۔