مزید خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے وفد کا روزنامہ جسارت کراچی آفس کا دورہ

کراچی ( پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے وفد نے روزنامہ جسارت کراچی آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یونیورسٹی وفد نے گزشتہ روز انچارج میڈیاسیل رومان ایوب کی قیادت میں روزنامہ جسارت کراچی آفس کا دورہ کیا۔ایڈیٹر روزنامہ جسارت مظفراعجاز نے وفد کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وفد نے ایڈیٹر روزنامہ جسارت مظفراعجاز سے اخبار کی تیاری، کراچی مسائل سمیت مختلف سوالات کیے۔جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔وفد نے آفس میں موجود سٹاف سے بھی ملاقات کی۔وفد میں اسلامی جمعیت طلبہ سوشل میڈیا کے انچارج حمید الرحمن انصاری،انچارج ایڈمین اور نجیب الحق شامل تھے۔