مزید خبریں

روپے کی قدر میں اونچ نیچ جاری ، ڈالر اچانک6 روپے کم ہوگیا

اسلام باد ( نمائندہ جسارت) ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔انٹربینک میں ڈالر 6 روپے سستا ہونے کے بعد 271 روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 274 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔