مزید خبریں

کشمیر حکمرانوں کے بیانات نہیں عملی اقدام سے آزاد ہوگا،راشد نسیم

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت اتوار 5فروری کویوم یکجہتی کشمیربھرپور اندازمیں منایاگیاجماعت اسلامی کے زیراہتمام دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے ” یکجہتی کشمیرریلی“ نکالی گئی ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم اور امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کی ۔ جنرل سیکرٹری عدنان دانش، نائب امراءعبدالقیوم شیخ ، حافظ سعید نظامانی ، سہیل شارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق خان، حافظ غیور ، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر عبدالباسط خان،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر عرفان قائمخانی ،سندھی میڈیا سیل جماعت اسلامی پاکستان نعیم مغل سمیت ناظمین زونزاور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ریلی کوہ نورچوک ،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت
اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سوئی ہوئی ہے، اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی بنی ہوئی ہے کشمیر کا مسئلہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور نہ ہی پی ٹی آئی حل کر سکتی ہے اگر کشمیر کا مسئلہ حل کر نا ہے تو جماعت اسلامی کو ایوان اقتدار میں لانا ہو گا ، پاکستان کے حکمرانوں نے پاکستان کو لوٹ کر ملک کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے ،پاکستانی حکمرانوں کو بھی شرم آنی چاہیے جن کے سفارت کار پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں،خرچ بڑھا رہے ہیں قرضے میں پاکستان کو جکڑ رہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے بھارت پیش قدمی کر رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے اس لیے جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ عملی قدم کی ضرورت ہے۔ہم احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں فرعون کے آگے سر نہیں جھکایا جا سکتا۔ اہل کشمیر اور پاکستان کی تکمیل کے ایجنڈے کو جماعت اسلامی مکمل کر کے رہے گی۔ جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر عقیل احمد خان نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں عزم وحوصلہ ہے نہ ان کے پاس کوئی ویژن ہے کشمیرحکمرانوں کے بیانات سے آزادنہیںہوسکتا ، کشمیرکے بغیرپاکستان نامکمل ہے آزادی کی تحریک کچلنے کے لیے انسانیت سوز مظالم شروع کردیئے لاکھوں کشمیریوں کو شہید و زخمی اور معذور کردیا ہزاروں کو عقوبت خانوں میں ڈال دیاخواتین کی عصمت دری کی اور اب بھی وہاں کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر جبر و تشدد کے باوجود کشمیری ثابت قدم ہیں اور عزم و استقامت کی لازوال تاریخ مرتب کررہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ہمارے حکمراں کمزور اور مصلحت پسندی کا شکار ہیں انہوں نے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم اٹھے اور غزوہ ہند کی تیاری کرے کشمیر کا حل صرف جہاد ہے۔