مزید خبریں

مسئلہ کشمیر قادیانیوں کا پیداکردہ ہے ‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر ، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، پیر رضوان نفیس ، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدعبداللہ شاہ ،مولانا محبوب الحسن طاہر اور مولانا خالدمحمود نے یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر قادیانیوں کا پیداکردہ ہے ،تقسیم کے وقت قادیانیوں نے گورد اسپورکے ذریعے بھارت کو راستہ فراہم کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی نظریہ ہے، اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔بھارت کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کررہا ہے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔بھارت کشمیر میں ریاستی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔بھارتی فوج کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے جس کانوٹس لینا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اس دیرینہ تنازعہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرے۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے اور بھارتی ظلم کا یہ سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔بھارت لاکھوں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کرچکا ہے۔اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے۔آزادی کشمیری قوم کا بنیادی حق ہے۔کشمیریوں کو آزادی کیلئے اقوام متحدہ کو اپناکردار دا کرنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر قرار مذمت سے نہیں بلکہ ہندو کی مرمت سے آزا ہوگا ۔ کشمیر پر غاصبانہ قبضے ، بھارتی دہشت گردی کیخلاف پوری قوم پر جہاد فرض ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ شہداء کشمیر کے خون سے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بھارت روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوکر تباہ و برباد ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم میں جذبہ جہاد اورذوق شہادت کو اجاگر کیا جائے کیونکہ جن قوموں میں جزبہ جہاد اورذوق شہادت ختم ہوجائے وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتیں ہیں آج بھی عالم کفر ایٹم بم سے کہیں زیادہ مسلمانوں کے جذبہ جہاد اور ذوق شہادت سے خوف زدہ ہے ۔ کشمیر کے شہیدوں ، غازیوں اور مجاہدوں کی تقلید کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کیلئے رسم شبیری ادا کرنیکی ضرورت ہے ۔