مزید خبریں

محنت کشوں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار مقرر کیجائے‘آصف زرداری

کراچی (نمائندہ جسارت)سابق صدر مملکت آصف زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کی جائے تاکہ محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں، محنت کش کی35000 لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ حکومت عوام الناس کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کے لیے دورس اقدامات اٹھائے، عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمے داری ہے، جس پر پورا اترنے کے لیے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔