مزید خبریں

ایم کیوایم حیدرآباد کی شکیل قاضی سے والد کے انتقال پر تعزیت

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کا شکیل قاضی کیمرہ مین جیو نیوز کے والد قاضی نثار کھوکھر کے انتقال پر تعزیت اور اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اراکین
ڈسٹرکٹ کمیٹی حیدرآباد بشیر قریشی،عامر بلوچ نے پھلیلی پریٹ آباد ٹاؤن انچارج راشد شیخ واراکین ٹاؤن کمیٹی،یوسی 7 انچارج آصف قریشی،جوائنٹ انچارج جمیل احمد آصف انصاری ودیگر ذمے داران و کارکنان کے ہمراہ قاضی شکیل کیمرہ مین کی رہائشگاہ پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔