مزید خبریں

سکھر ،ترقی پانے والے انسپکٹر کو بیجز لگانے کی تقریب

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر رینج پولیس کے نئے ترقی پانے والے انسپکٹرز کوبیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد ، ترجمان رینج آفس سکھر انسپکٹر فرحان سرور کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھر آفس میں انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی، ڈی آئی جی پی سکھر جاوید سونہارو جسکانی اور پی ڈی ایس پی فدا سولنگی ،آفس سپرٹینڈنٹ ابراہیم انصاری نے شرکت کی، ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی نے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے نے 23 افسران سید مظفر شاہ،عبدلکریم میتلو،شوکت میتلو ، عاشق بلو،شکیل سومرو،عبد الحمید انڈھر،سعید میرانی، عبداللطیف کولاچی،حبیب اللہ لاشاری،علی اکبر مہر،علی حسن ساوند،نور احمد بھیو،مسلم شیخ،محمد بچل قاضی، غلام مصطفی سھتو،منظور میرانی،شمس سیال، گل حسن پنھیار،غلام علی شر،غلام محمد بوزدار،لطیف ڈنو انصاری،غلام ابر ابوپوٹو،صغیر احمد جھٹیال کو انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے ،ڈی آئی جی پی نے ترقی پانے والے افسران سے گفتگو میں ان کی محکمانہ ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور یہ ان کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے، اس لیے ترقی پانے والے افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں،مذید لگن وجانفشانی کے ساتھ محکمہ پولیس کی ترقی اور وقار کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔