مزید خبریں

جے آئی ٹی سکھر کا سالانہ اجلاس،زبیرحفیظ شیخ کی خصوصی شرکت

سکھر( نمائندہ جسارت) جے آئی سٹی سکھر کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت صدر سٹی سکھر جواد میرانی نے کی جب جے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں پچھلے سال کی رپورٹس پیش کی گئی اور نئے سال کیلئے نئے ذمہ داران اور انکی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا اور دیگر اہداف طے کیے گئے، تمام کارکنان کی رائے سے جاوید جسکانی ، وقار تنیو ، عبدالحمید تنیو، اسماعیل مغل ، کوکو جے آئی سٹی سکھر کے نائب صدور، جبکہ کنور محمد دانش جنرل سیکریٹری، دانش لودھی یوسی 2 مکی شاہ، عبدالصمد غوری یوسی 2 جیئے شاہ، نبیل شمسی یوسی 3 مکی شاہ، ساجد تنیو کو یوسی 10 مکی شاہ کی زمہ داری تفویض کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کے ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں انھیں عالمی سطح پرمغربی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ا?پ کو تیار کرنا ہو گا۔ معاشرتی اقدار کی حفاظت نوجوانوں کی ذمے داری ہے۔حکمرانوں نے سب سے زیادہ دھوکا ملک کے نوجوانوں کو دیا۔ یوتھ کو روزگار دینے کے وعدے کر کے بے روزگار، مستقبل سے مایوس اور ڈپریشن کا مریض بنا دیاگیا۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے اور ہزاروں بیرون ملک جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کا اخلاق اور کردار تباہ کرنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں۔ ایٹمی پاکستان کو عالمی ایجنڈے کے تحت کمزور کرنے کی سازشیں عروج پر،استعمار ملک کی معیشت، معاشرت اور سیاست تباہ کرنے کے درپے ہے، موجودہ اور سابق حکومتیں ملک کے تمام مسائل میں برابر کی ذمے دار ہیں، جھوٹ، الزام تراشی کی سیاست سے نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کیا جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی زبیر حفیظ شیخ نے پشاور تھانہ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 سے زائد افراد کی شہادت اور 150 سے زائد زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر خون بہانے والے دہشتگرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت فوری طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، اس موقع پر انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔