مزید خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ٹھوس وجہ کے بغیرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، درخواست میں استدعا کی
گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔