مزید خبریں

سیاسی قوتیں ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں،وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بناناچاہتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔