مزید خبریں

وفاقی حکومت کی فکر صرف عمران خان کو مائنس کرنے کی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی اور نگراں حکومت کی فکر صرف عمران خان کو مائنس کرنے کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا نگراں سیٹ اپ، سب کو صرف فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے۔ انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام ،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں حکمران الیکشن میں مقابلہ کرلیں۔ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔