مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان کے قریب سے دہشتگرد گرفتار، بارودی موادی برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے ٹنڈو محمد خان کے قریب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے برودی مواد برآمد کرلیا۔حیدرآباد سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کامران رند عرف کامی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے اس کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ
گرفتار دہشت گرد کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہاتھا پولیس اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارہی ہے۔ادھرپنیاری پولیس نے مہران گرائونڈ اور لیاقت پل کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو دھرلیا، ملزم عامر راجپوت کے قبضے سے 1 کلو 590 گرام چرس اور ملزم شکیل ملک کے قبضے سے 765 گرام چرس برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔ دوسری جانب پھلیلی پولیس نے شہریوں کی جانب سے موبائل فونز چوری، گم یا کہیں گر جانے کی متعدد شکایات موصول ہونے پراپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 7 موبائل فونز ریکور کرلیے، ایس ایچ او تھانہ پھلیلی نے مسروقہ و گمشدہ موبائل فونزاصل مالکان کے حوالے کردیے۔