مزید خبریں

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،یورپی یونین

اسلام آباد(آن لائن )یورپین یونین نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں معصوم نمازیوں پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ترجمان یورپی یونین وزیر نبیلہ ماسرالی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے
دعاگو ہیں، یورپین یونین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے معاشروں میں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔