مزید خبریں

بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی کامیابی،وزیر اعلیٰ کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اس لیے اسے اپنا میئر رکھنے کا حق حاصل ہے۔ اگر ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کیا ہوتا تو ہمارے مخالفین اتنی سیٹیں نہ لے پاتے اور یہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہندو جم خانہ میں ناپا کے کانووکیشن کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ مجبوریاں تھیں تو سندھ حکومت الیکشن میں تاخیر کرنا چاہتی تھی، ورنہ پیپلز پارٹی اس سے کہیں زیادہ سیٹیں لے چکی ہوتی، ہم نے ایم کیو ایم سے الیکشن کے بائیکاٹ سے بچنے کی درخواست کی تھی، لیکن ان کی پارٹی نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے ووٹ جماعت اسلامی کے حصے میں گئے، ورنہ وہ اتنی سیٹیں لینے کی پوزیشن میں بھی نہیں تھے۔ شہر کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے اپنا ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب مقرر کیا اور جو کچھ انہوں نے کیا وہ کسی کراچی والوں سے مخفی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس شہر اور اس کے عوام کی خدمت کرنے کی تاریخ رکھتی ہے اور انشاء اللہ ہم ان کی خدمت وزیراعلیٰ اور میئر کے طور پر کریں گے۔