مزید خبریں

حیدرآباد میں مہنگائی کیخلاف احتجاج،اسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ صوفی فورم ،عوامی جمہوری پارٹی کے عہدیداروںسمیت مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی ،پیٹرول بم کے خلاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش کردیا۔وفاق نے بھی سندھ سرکارکے نقش قدم پرچلنا شروع کردیا ہے،پہلے سندھ میں آٹے کا بم عوام پر گرایا گیا اب وفاقی حکومت نے پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گراکر ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ کٹھ پتلی سرکار نے دعویٰ کیا کہ ہم ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں گے اور غریب عوام کو کو ریلیف دیں گے،اور ملک کی معیشت کو بہتر کرے گے۔لیکن اب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں،پیٹرول نرخ میں اضافے نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے،پیپلزپارٹی حکومت 15 برس سے سندھ پر قابض ہے،سندھ کے تمام وسائل کو پیپلزپارٹی کے وزیروں نے لوٹا اپنے خزانے اور اثاثوںمیں اضافہ کیا۔علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کے مظاہرین نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سخت نعرے
بازی کی اوراسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش کردیا۔بھوک ہڑتال میں مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی ،سندھ یونائیٹڈپارٹی کے روشن برڑو، ڈاکٹر بدر چنا چیئرمین سندھ صوفی فورم، مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدر حاجی نیاز احمد ساند،عوامی جمہوری پارٹی کے نظیر قریشی،انجمن تاجران قاسم آباد کے صدر محبوب ابڑو،انور خاصخیلی سمیت ودیگر بھی شریک تھے۔