مزید خبریں

محمد حسین محنتی کا فیچر رائٹر عبدالودودشاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے روزنامہ اسلام کے فیچر رائٹرسیدعبدالودود شاہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیرنے کہاکہ بچپن میں ہی قوت گویائی سے محرومی کے باوجود ان کی بے مثال صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں ۔