مزید خبریں

شیخ رشید احمد کیلیے آخری موقع‘ آج شام 4 بجے تک پیش ہوں‘ ترجمان پولیس

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد کے لیے آخری موقع ہے وہ آج بدھ کی شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہوں‘ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کررہے ہیں‘ شیخ رشید احمد ایک بالواسطہ پیغام میں آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے منحرف ہوگئے۔ ان کے مطابق انہوں نے یہ بیان عمران خان کے بیان کی بنیاد پر دیا انہیں کسی سازش کا علم نہیں۔انکوائری افسر تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو آج شام 4 بجے تک مزید مہلت دی کہ وہ خود پیش ہوکر اپنے بیان کی وضاحت کریں ۔