مزید خبریں

۔ ’’توہین مذہب‘‘ کاغلط استعمال کہیں نہیں ہوا،طاہراشرفی

اسلام آباد(صباح نیوز)نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں توہین مذہب یا توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا، اسلام میں جبر نہیں پھر الزام کیوں لگایا جاتا ہے کہ اسلام جبراً کسی کو مسلمان بناتا ہے، آئین نے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔