مزید خبریں

بدعنوانی کیس‘ ضیا لنجار کے پرسنل اسسٹنٹ کی نشاندہی پرایک فلیٹ پر چھاپا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیب نے ایم6 موٹروے بدعنوانی کیس میں گرفتارسابق صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کے پرسنل اسسٹنٹ کی نشاندہی پرایک فلیٹ پر چھاپا مار کر 29 کروڑ 97 لاکھ نقد اور 2 قیمتی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ایم 6 موٹروے کے لیے زمین کی خریداری کی غرض سے سوا 2 ارب روپے کیش نکالا گیا لیکن مبینہ طور پر زمین نہیں خریدی گئی۔ نیب حکام کے مطابق ملزم سے پہلے 14 کروڑ سے زائد اور اب 30 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی ہے جبکہ مزید ریکوری کی جانی ہے، موٹر وے اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے اب تک44 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ملزم عاشق کلیری سابق وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ہے، جس کی نشاندہی پر موٹروے تحقیقات میں 5 لگژری گاڑیاں بھی ریکور کرلی گئی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے جب کہ ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب نے گرفتار ملزم عاشق کلیری کا مزید 5 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیایم 6 موٹر وے منصوبے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کے لیے ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور نوشہروفیروز کو7 ارب 71 کروڑ 16لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کیے لیکن مبینہ طور پر قواعد وضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد وصول کرنے والا ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرارہوگیا۔دوسری جانب4 ارب روپے سے زائد وصول کرنے والے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی نگرانی میں مبینہ طورپر سوا 2 ارب روپے کیش نکالا گیا لیکن مبینہ طور پر زمین نہیں خریدی گئی۔ سندھ حکومت نے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی تھی اور اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمات بھی درج کیے تھے واضح رہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں ایک کے بعد ایک انکشاف سامنے آنے کے بعد کیس قومی احتساب بیورو کے حوالے کیا گیا تھا۔