مزید خبریں

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کو آگے لے جانا چاہتی تھی‘مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کو آگے لے جانا چاہتی تھی تاکہ پیپلز پارٹی کوزیادہ سے زیادہ سیٹیں ملیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہمیں اپنا میئر مقرر کرنے کا حق حاصل ہے۔سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے جو کچھ کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو جم خانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ڈونر ایجنسیز کو پروجیکٹس دیے جائیں گے۔2 ملین مکانات مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں۔20 ہزار اسکولوں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔